کترینہ کیف کا میڈیا سے رنبیر کے بارے میں سوال نہ کرنے کی گزارش،نبیر اور پاکستان میں فلم پر پابندی سے متعلق سوالوں کو ٹالتے ہوئے کہا کہ’ مجھے فرق نہیں پڑتا

پیر 17 اگست 2015 11:28

کترینہ کیف کا میڈیا سے رنبیر کے بارے میں سوال نہ کرنے کی گزارش،نبیر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’فینٹم‘ کی تشہیر میں مصروف نظر آ رہی ہیں اور وہ اس فلم کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔گذشتہ دنوں ’فینٹم‘ کی پاکستان میں نمائش رکوانے کی معاملے پر فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان اور اداکار سیف کھل کر میڈیا کے سامنے آئے لیکن کترینہ اس تنازعے سے دور ہی رہیں۔

تنازعات سے دور رہنے کی کترینہ پرزور کوشش کرتی ہیں اور تو جب ممبئی کے محبوب سٹوڈیو میں ہی غیر ملکی میڈیا سے ملیں تو ریکارڈنگ شروع ہونے سے پہلے ہی کہا کہ ’پلیز رنبیر کے بارے میں مت پوچھیں۔کترینہ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں اور اس خبر سے ان دونوں ہی اداکاروں کو اکثر پریشان ہوتے دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رنبیر اور پاکستان میں فلم پر پابندی سے متعلق سوالوں کو ٹالتے ہوئے کہا کہ’ مجھے فرق نہیں پڑتا، باتیں تو دیپکا یا پرینکا کے بارے میں بھی ہوتی ہے، یہ تو ہوگا ہی اور اب یہ مجھے پریشان نہیں کرتا۔

2014 میں فلم’ ’بینگ بینگ“ کی ریلیز کے تقریباً ایک سال کے بعد کترینہ کیف بڑے پردے پر نظر آنے والی ہیں۔’بینگ بینگ‘ کے بعد ہی ایک بار پھر ’فینٹم‘ میں ایکشن موڈ میں دکھائی دیں گی۔میں اب ایکشن کی عادی ہو چکی ہوں اور سچ کہوں تو مجھے اس میں کافی مزہ آتا ہے۔اس فلم میں کترینہ ، سیف علی خان کے ساتھ ایک خفیہ ایجنٹ کے کردار میں ہیں اور فلم کی کہانی 26/11 کے ممبئی حملوں کے تناظر میں ہے۔

’بجرنگی بھائی جان‘جیسی سپرہٹ فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کے ساتھ کترینہ کی یہ تیسری فلم ہے اس سے پہلے وہ ’نیویارک‘ اور ’ایک تھا ٹائیگر‘ میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔’ایک تھا ٹائیگر‘ میں بھی وہ ایک خفیہ ایجنٹ کے کردار میں تھیں تو کیا ان کا کردار دہرایا تو نہیں جا رہا؟کترینہ نے اس پر کہا کہ ’نہیں، ایک تھا ٹائیگر میں میرا رول مختلف تھا اور فینٹم کا مختلف ہے۔ اسے میں ایکشن رومانس کی کیٹیگری میں رکھتی ہوں اور وہ رومانٹک شیڈ کی فلم تھی۔تاہم بجرنگی بھائی جان سے اپنی فلم کے مقابلے پر کترینہ بس اتنا ہی کہتی ہیں کہ ’فینٹم‘ کبیر کی بہترین فلم ہے لیکن باکس آفس پر’بجرنگی بھائی جان‘ہی ان کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم ہے۔

متعلقہ عنوان :