ہالی ووڈ فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون21اگست کو ریلیز ہو گی

پیر 17 اگست 2015 11:33

ہالی ووڈ فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون21اگست کو ریلیز ہو گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون ریلیز ہونے کو تیارہے،فلم کو کامیاب بنانے کے لئے فلمی کاسٹ پروموشن کے لئے نیویارک پہنچ گئی، جہاں ٹائمز اسکوائر کے مووی تھیٹر میں فلم کی خصوصی اسکریننگ کی گئی،فلم کے مرکزی کرداروں روپرٹ فرینڈ ، ہانا ویئر، زاچیرے کوائنٹو نے مداحوں کے ساتھ خوب مزے کئے،فلم کی کہانی میں دنیا کا خطرناک ترین قاتل ساتھی خاتون کو بچانے کیلئے امریکا کے خفیہ اداروں سے ٹکرا جاتا ہے،ایکشن کے بھرپور رنگ لیے فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون اکیس اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :