نئی پاکستانی فلم ”دیکھ مگر پیار سے“ کا پریمئیر شو

فلم کے ہدایت کار اسد الحق ہیں ‘ مرکزی کردار اداکار سکندر رضوی اور اداکارہ حمائمہ ملک نے نبھائے ہیں

پیر 17 اگست 2015 11:33

نئی پاکستانی فلم ”دیکھ مگر پیار سے“ کا پریمئیر شو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) لاہور میں نئی پاکستانی فلم،، دیکھ مگر پیار سے،، کا پریمئیر شوہوا۔ جس میں فلم کی کاسٹ سمیت شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لاہور کے مقامی سینما میں نئی پاکستانی فلم،، دیکھ مگر پیار سے،، کے پریمئیر شو میں لالی ووڈ اسٹار شان سمیت فلم کی کاسٹ اور کریو نے شرکت کی۔ فلم کے ہدایت کار اسد الحق ہیں جبکہ مرکزی کردار اداکار سکندر رضوی اور اداکارہ حمائمہ ملک نے نبھائے ہیں۔لالی ووڈ اسٹار شان اور فلم کی دیگر کاسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہو چکی ہے،، فلم دیکھ مگر پیار سے کی کہانی روایتی موضوعات سے ہٹ کر ہے جس کوشائقین نے بے حد پسند کیا۔

متعلقہ عنوان :