قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 23 اگست کو اسلام آباد میں ہونگے
پیر 17 اگست 2015 11:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)سیف گیمز اور انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز 23 اگست کو صبح نوبجے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گراؤنڈ ، اسلام آباد میں ہونگے پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ) سید عارف حسن نے قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز کی منظور دے دی ہے، وصال محمد خان کوسلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ممبران میں کرنل جنید عالم(آرمی) اور رضا شاہ(پولیس) شامل ہیں جبکہ ڈی ایس او راولپنڈی منظر شاہ سلیکشن کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے، وصال محمد نے بتایا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا اور قومی ٹیم آئندہ سال جنوری میں بھارت میں کھیلی جانے والی سیف گیمز اور آئندہ ماہ ستمبر میں بنکاک میں کھیلنے جانے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی-
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.