قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

پیر 17 اگست 2015 12:30

قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 18 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں محمد شہزاد، عبداللہ غفور، اشتیاق غفور، عثمان اکبر، ابو سفیان، حیدر علی، محمد طاہر، حبیب اصغر، عثمان امجد راٹھور، انس جاوید، فہد حسین، ہارون شوکت، محمد نوح دستگیر بٹ، مستقیم بٹ، عمران اسماعیل، عمر اشفاق، عمر رسول لون، اور اظہر عامر شامل ہیں، جبکہ محمد الیاس بٹ، چوہدری محمد اسلم اور عرفان بٹ کو کوچز مقررہ کیا گیا ہے، کیمپ میں 14 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے جبکہ دیگر کھلاڑی بھی آئندہ چند روز میں رپورٹ کریں گے، راشد ملک نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کرکے ساؤتھ ایشین گیمز میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز 10 سے 20 جنوری تک بھارت میں کھیلی جائے گی، گذشتہ 2010 ء میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ڈھاکہ میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی ٹیم نے دو سونے، تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا