نامزد چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے حلف اٹھالیا
جسٹس جواد ایس خواجہ پاکستان کے 23ویں چیف جسٹس بن گئے،صدر ممنون حسین نے ان سے حلف لیا، وزیراعظم ، آ رمی چیف، مسلح افواج کے سر برا ہا ن اور وفا قی وزرا ء سمیت اعلی حکام کی حلف بر داری تقریب میں شر کت جسٹس جواد ایس خواجہ 24 روز تک چیف جسٹس رہنے کے بعد 9 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے
پیر 17 اگست 2015 12:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) نامزد چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر ممنون حسین نے جواد ایس خواجہ سے پاکستان کے 23 ویں چیف جسٹس کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکا اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے علاوہ وفاقی وزراء ، چاروں صوبائی گورنر اور سپریم کورٹ کے ججز بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ 24 روز تک چیف جسٹس رہیں گے اور 9 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، جسٹس جواد ایس خواجہ کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی 10 ستمبر کو چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ گزشتہ روز جسٹس ناصر الملک اپنی مدت ملازمت کی معیاد ختم ہونے کے بعد عہدے سے فارغ ہو گئے تھے۔(جاری ہے)
۔عدلیہ کی آزادی پر غیر متزلزل یقین رکھنے والے نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ 10دسمبر 1950 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے 1971میں ایف سی کالج لاہور سے گریجوایشن کی، 1973 میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے ایل ایل بی کیا۔ 1975 میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔ 1975میں لاہور ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی ، 1985میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بنے۔جسٹس جواد ایس خواجہ 1999میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کو 9 مارچ 2007 کو عہدے سے معطل کرنے پر احتجاجاً ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے 21اپریل کو استعفیٰ دے دیا اور لاہور کالج ا?ف منیجمنٹ سائنسز میں بطور پروفیسر آف لاء شعبہ تعلیم سے منسلک ہو گئے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ 5 جون 2009 کو سپریم کورٹ کا جج بننے تک لمز میں قانون کی تعلیم دیتے رہے۔جسٹس جواد خواجہ این آر او ، جنرل پرویز مشرف کے 3 نومبر 2007کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دینے ، آئین توڑنے پر ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلانے سمیت کئی اہم فیصلے دینے میں شامل رہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ سپریم کورٹ کے ان 6 ججز میں شامل ہیں جنہوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی اکیسویں آئینی ترمیم بحال رکھنے کے فیصلے میں اختلافی نوٹ بھی لکھامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.