ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ2 روز تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا

پیر 17 اگست 2015 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ2 روز تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی/اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژ ن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 4 سے 5 روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان جبکہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژ ن اور کشمیر) میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ میں16 ملی میٹر جبکہ کالام 14 ،گلگت، مالم جبہ09، استور06، پارہ چنار05،پشاور(ائیرپورٹ)04، پشاور(سٹی)،چلاس، دیر 03، رسالپور، پٹن، بالاکوٹ 02،مظفرا?باد، مری اورکاکول میں01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں43ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی 42 ، تربت ، سبی اور سکھر میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :