جسٹس جواد ایس خواجہ سے صدر نے اُردو میں حلف لیا

پیر 17 اگست 2015 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ سیصدر مملکت نے اُردو میں حلف لیا۔پیر کے روز ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف،وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ،صدر مملکت ممنون حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ سے عہدے کیلئے اُردو میں حلف لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں بنچ نے ملک میں اُردوزبان کو تمام سرکاری دفاتر ،سینیٹ ،قومی اسمبلی ،وزیر اعظم ہاؤس اور سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں میں اُردوکو لازمی قرار دیتے ہوئے رائج العمل کا حکم سنایاتھا