سین ڈیاگو، 2چھوٹے طیارے فضاء میں ٹکرا گئے، 4افراد ہلاک ہوگئے

پیر 17 اگست 2015 12:51

سین ڈیاگو، 2چھوٹے طیارے فضاء میں ٹکرا گئے، 4افراد ہلاک ہوگئے

سین ڈیاگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 2چھوٹے طیارے فضاء میں ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں براؤن فیلڈ ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار طیاروں میں 2انجن والا سیبری لائینر جبکہ دوسرا سنگل انجن سیزنا طیارہ تھا۔ حادثے کے مقام پر جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :