پنجاب حکومت لاہور میں میٹرو ٹریک پر ایمبولینس کو داخلے کی اجازت دے ‘ انجینئر یاسر گیلانی

پیر 17 اگست 2015 12:52

پنجاب حکومت لاہور میں میٹرو ٹریک پر ایمبولینس کو داخلے کی اجازت دے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں میٹرو ٹریک پر ایمبولینس کو داخلے کی اجازت دے ،فیروز پور روڈ پر متعدد ہسپتال ہیں لیکن ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کے مریض وقت پر ہسپتال نہیں پہنچتے جس کی وجہ سے کئی مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے لاہور میں میٹرو بس بنا کر جہاں خطیر رقم ضائع کی ہے وہاں فیروز پور روڈ پر بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ہر وقت سڑک ٹریفک کی وجہ سے بلاک رہتی ہے اور ایمبولینس ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے مریضوں کئی اموات معمول بن گیا ہے فیروز پور پر متعدد ہسپتال ہیں میاں شہباز شریف ایمبولینسوں کو میٹرو ٹریک پر آنے کی اجازت دیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :