شبیر اقبال نے17 ویں سندھ اوپن گالف چیمپیئن شپ جیت لی

پیر 17 اگست 2015 13:02

شبیر اقبال نے17 ویں سندھ اوپن گالف چیمپیئن شپ جیت لی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) اسلام آباد کے شبیر اقبال نے ستر ہویں سندھ اوپن گالف چیمپیئن شپ جیت لی، محمد منیر دوسرے اورمطلوب احمد تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

کراچی کیعربین سی کنٹری گالف میں تین روزہ چیمپیئن شپ کے آخری روز قومی نمبرایک شبیرحیسن نے نپے تلے شاٹس کھیلے، شبیرنے تمام حریف کھلاڑیوں پر سبقت لیتے ہوئے تیرہ انڈر پار کے ساتھ سرفہرست رہے، اور ٹائٹل کے اپنے نام کیا،اسلام آباد کے محمد منیردس انڈرپار کے ساتھ دوسرے اورلاہورکے مطلوب احمد سات انڈر پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، گالفرز کا کہنا تھا کہ ملک میں زیادہ مقابلوں کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،پچیس لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ میں فاتح گالفرپونے چار لاکھ روپے اور ٹرافی کا حقدار بنا۔

متعلقہ عنوان :