جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ، پنجاب کبڈی اکیڈمی کی ٹیم نے جیت لیا

پیر 17 اگست 2015 13:04

جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ، پنجاب کبڈی اکیڈمی کی ٹیم نے جیت لیا

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والا جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن میں پنجاب کبڈی اکیڈمی کی ٹیم نے زیل گجراں کبڈی کلب سمندری کو 37 کے مقابلہ میں 39 پوائنٹ سے شکست دے کر جیت لیا۔ ہاف ٹائم میں دونوں ٹیموں کے نمبر17-17 برابر تھے۔ پیرعلی معظم کبڈی کلب صابوآنہ نے 36 پوائنٹ کے ساتھ تیسری اور عبدالحکیم کبڈی کلب نے 27 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی ، عبدالحکیم ، پروفیسر پرویز اختر ، ماسٹر جعفر چدھڑ ، رانا یاسر ، افتخارٹھاکر ، تنویر گجر اور سید حسن احمد نے سرانجام دیئے مہمانان خصوصی، وائس چیئرمین کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری محمد زاہد بٹر ، رانا عاصم ، حمائت خاں ، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب میاں زبیر انور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

عاطف مبین، شاہ ویز ، سینڈو،امان اللہ پٹھان، طلحہ گجر ، عبدالقدیر ، کاشف ، ذیشان ، ظہور کو جشن آزادی گولڈ میڈل پہنائے گئے ۔ اس موقع پر نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تماشائیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر خوبصورت سما باندھے رکھا۔ چوہدری محمد زاہد بٹر کی طرف سے 25 ہزار روپے اور رانا عاصم حمایت کی طرف سے 15 ہزار روپے پنجاب کبڈی اکیڈمی کو دینے کا اعلان کیا گیا ۔