مکہ مکرمہ میں ایک نو زائیدہ بچہ گتے کے ڈبے میں سے بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 13:11

مکہ مکرمہ میں ایک نو زائیدہ بچہ گتے کے ڈبے میں سے بر آمد

سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : سعودی عرب کے شہر مکہ المکرمہ میں ایک نوزائیدہ بچہ گلی میں موجود گتے کے ڈبے میں سے بر آمد ہوا. تفصیلات کے مطابق گلیوں میں گشت کرتے ہوئے پولیس نے گلی میں موجود ایک گتے کے ڈبے میں سے نوازائیدہ بچہ بر آمد کیا.

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق پولیس نوازائیدہ بچے کے رونے کی آواز سننے پر گلی میں پہنچی تو دیکھا کہ ایک ڈبے میں نوزائیدہ بچہ موجود تھا جس کی نال بھی تاحال نہیں اتاری گئی تھی. سکیورٹی پولیس اور ریڈ کریسنٹ کی مشترکہ کوششوں سے یہ طے پایا کہ بچے کو چلڈرن اسپتال منتقل کیا جائے جہاں ڈاکٹرز اس کی حالت سے متعلق آگاہ کر سکیں گے. تاہم دوسری جانب بچے کے والدین کو تلاش کرنے کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :