اسلام آباد : ریحام خان نے تو سیاست میں قدم رکھنا تھا۔۔۔۔۔۔

تمام افواہیں دم توڑ گئیں ، ریحام‌خان نے واضح اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 13:32

اسلام آباد : ریحام خان نے تو سیاست میں قدم رکھنا تھا۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنے ٹی وی کیریئرکے خاتمے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر دئے گئے اپنے ایک پیغام میں ریحام خان نے کہاہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ اپنا آخری پروگرام ریکارڈ کرلیاہے اور اس سے بہتر آخری مہمان کا انتخاب نہیں ہوسکتا تھا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایا کہ پختونخواہ خاندان سے متعلق”جاناں“ ایک کمرشل اردوفلم ہے جو کہ ہلکے رومانوی مزاح پر مبنی ہے انہوں نے بتایا کہ فلم میں غنی خان کی شاعری بھی شامل ہے۔ ریحام خان نے مزید لکھا کہ وہ اپنی پہلی باضابطہ فلم پر کام شروع ہونے پر بہت خوش ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خیال کیاجارہاتھا کہ ریحام خان سیاست میں آرہی ہیں لیکن اب ٹویٹر پر دئے اپنے ایک پیغام میں اُنہوں نے خود لکھاکہ وہ سیاست نہیں بلکہ شوبز میں کام شروع کرنے جارہی ہیں ۔ جس سے ریحام خان کے سیاست میں آنے سے متعلق تما م افواہوں نے دم توڑ دیا ہے.

متعلقہ عنوان :