کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو اڑان کی اجازت نہ دی۔

جہاز کے سوراخوں کو پلاسٹک ٹیپ سے بند کر رکھا تھا، انسپکٹر سول ایوی ایشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 13:43

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : پی آئی اے کی ”باکمال لوگ لاجواب سروس“ کی مالا جپنے والی انتظامیہ نے درجنوں مسافروں کی زندگیاں اس وقت خطرے میں ڈال دیں جب پی آئی اے کے انجینئرز نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 کے اگلے حصے میں ہونے والے سوراخوں کو پلاسٹک ٹیپ لگا کر بند کردیا جو ہوا کا دباؤ برداشت نہ کر سکا اور اکھڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو انسپکشن کے بعد اڑان بھرنے سے روک دیا. سول ایوی ایشن انسپکٹر نے بتایا کہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 کے اگلے حصے میں نوز کے نیچے 2 سوراخوں کو قومی ایئر لائن کے انجینئرز نے پلاسٹک ٹیپ لگا کر بند کردیا تاہم فلائٹ کی روانگی سے قبل تیز ہوا کے باعث ٹیپ اکھڑ گئی جس کے باعث تمام مسافروں کو اتار کر لاؤنج میں بٹھا دیا گیا۔

پرواز کو صبح 11 بجے روانہ ہونا تھا تاہم مسافروں نے پرواز میں تاخیر اور پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے احتجاج کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے.

متعلقہ عنوان :