صدارتی انتخاب سے دستبردار نہ ہونے پر یوئیفا صدر نے قید کرانیکی دھمکی دی تھی ،سیپ بلاٹر

پیر 17 اگست 2015 13:54

صدارتی انتخاب سے دستبردار نہ ہونے پر یوئیفا صدر نے قید کرانیکی دھمکی ..

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اگست۔2015ء) فیفا صدر سیپ بلاٹر نے یوئیفا کے صدر پلاٹینی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ فیفا کے صدارتی انتخاب سے دستبردار نہ ہوئے تو وہ انہیں قید میں ڈلوا دیں گے جبکہ پلاٹینی نے اس دعوے کو بکواس قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیپ بلاٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے زیورخ میں مئی میں ہونے والی فیفا کانگریس میں اپنے بھائی کو روتے ہوئے دیکھا ۔ بلاٹر کے مطابق کھانے کے دوران پلاٹینی ان کے بھائی کی ٹیبل پرآئے اور کہا کہ بلاٹر کو کہنا کہ فیفا انتخابات سے دستبردار ہو جائے بصورت دیگر اسے جیل جانا پڑے گا ۔