ناروے آرکٹک سائیکل ریس ، ایسٹونیا کے کھلاڑی فتحیاب

پیر 17 اگست 2015 14:07

ناروے آرکٹک سائیکل ریس ، ایسٹونیا کے کھلاڑی فتحیاب

اوسلو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اگست۔2015ء) ناروے میں آرکٹک سائیکل ریس کے ایونٹ میں ایسٹونیا کے رائیڈر رین تارامے نے فتح حاصل کر لی ۔ ناروے کے خوبصورت ٹریکس پرہونے والی آرکٹک سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں رائڈرز بہت پر جوش نظر آئے ، ریس کے شرکا نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب ہاتھ پاؤں چلائے ۔

(جاری ہے)

ایسٹونیا کے سائیکلسٹ رین تارامے نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے فتح حاصل کی ۔ ریس میں دوسرا نمبر سوئٹزر لینڈ کے سیلوئین ڈیلئر اور تیسرا روس کے اینور زکارین کا رہا ۔