کراچی : جس پر کسی نے آواز نہ اٹھائی، اس پر وقار ذکا بول اٹھے۔

انعام کا بھی اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 14:12

کراچی : جس پر کسی نے آواز نہ اٹھائی، اس پر وقار ذکا بول اٹھے۔

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : اپنے متنازع اورانوکھے طرز کے ٹی وی پروگرامزسے شہرت پانے والے وقار ذکا سب پر بازی لے گئے . تفصیلات کے مطابق وقار ذکا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو پر انتہائی سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے. اس ویڈیومیں ایک پاکستانی پرچم میں ملبوس ایک نوجوان نے چودہ اگست 2015ء کی رات سڑک پر موٹر سائکل سوار ایک خاتون کو بے حد ہراساں کیا.

وقار ذکا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ اگر کوئی بھی اس نوجوان کو جانتا ہے تو فوری طور پر مطلع کرے کیونکہ ایسے نوجوان جو کہ پاکستان کا نام ڈبونے میں مصروف ہیں ان کو پکڑ کر سبق سکھانا چاہئیے.

(جاری ہے)

اپنی ویڈیو پیغام میں وقار ذکا کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی ان نواجوانوں سے متعلق معلومات فراہم کرے گا اسے میں خود اپنی جیب سے 50 ہزار روپے بطور انعام پیش کروں گا.

انہوں نے اپیل کی کہ ان نوجوانوں سے متعلق کارروائی کے لیے ان سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں وقار ذکا نے اپنے ویڈیو پیغام میں ان نوجوانوں کو چیلنج کیا اور شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے کہاوہ آ کر ان سے ملیں اور جنتا شوق ایسی حرکتیں کر کے انہیں مشہور ہونے کا ہے وہ انہیں اس سے زیادہ مشہور کر دیں گے

متعلقہ عنوان :