خورشید شاہ کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، اٹک حملے پر تشویش اور افسوس کا اظہار

پیر 17 اگست 2015 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اٹک حملے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے رابطہ کیا، سید خورشید شاہ نے اٹک حملے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ پنجاب کی شہادت قومی سانحہ ہے، حکومت فوری طور پر واقعہ کی تحقیقات کرے، متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کی جائے اور ایسے واقعے کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔