بیٹے کی فوٹو پوسٹ کرنے پر ماں کو گھر سے فرارہونا پڑا،فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 17 اگست 2015 15:29

بیٹے کی فوٹو پوسٹ کرنے پر ماں کو گھر سے فرارہونا پڑا،فیس بک  اکاؤنٹ ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست2015ء) ایک عورت نے ڈاؤن سینڈروم کا شکار اپنے 2 سالہ بیٹے کی فوٹو فیس بک پر کیا پوسٹ کی، اس کی تو زندگی عذاب ہوگئی۔اس فوٹو نے اسے دنیا کی سب سے زیادہ قابل نفرت ماں بنا دیا۔ اسے اپنے گھر سے فرار ہونا پڑا، اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا اور پولیس کی نظروں میں بھی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق 21 سالہ کورٹنی سٹیورٹ کا ڈاؤن سینڈروم کا شکار بیٹا ، کیلب، شرارت کرتے ہوئے واشنگ مشین پر چڑھ گیا اور دروازہ بند کر لیا۔

کورٹنی نے صرف یہ دکھانے کے لیے کہ وہ کتنا شرارتی ہوگیا ہے، اس کی فوٹو لی اور فیس بک پر اپ لوڈ کردی۔ فیس بک پر کسی انجان دوست نے اس فوٹو کو رپورٹ کیا اور چند گھنٹوں میں ہی پولیس اور شوشل سروس والے اس کے دروازے پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کورٹنی ایک ظالم ماں تھی، جس نے اپنے بچے پر ظلم کیا۔ اس کے بعد کسی نے اس کے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو کو بھی رپورٹ کر دیا ، جس میں وہ اپنے بیٹے کے باونسی کیسل میں جمپ کر رہی ہے۔

اس خاموش ویڈیو میں کورٹنی کو اپنے بیٹے کے ساتھ جمپ کرتے دکھایا گیا ہے، کورٹنی جمپ کر رہی ہے اور بیٹا لیٹا ہوا رینگ رہا ہے ۔کورٹنی کا دعویٰ کے کہ جمپنگ کے دوران اس کا بیٹا ہنس رہا ہے، مگر اسے بھی ظلم سمجھا جا رہا ہے۔پولیس اور شوشل سروس نے اس کے پرورش کے طریقوں پر تو کوئی سوال نہیں اٹھایا تاہم اس کے گھر کا معائنہ ضرور کرنے لگی ہے۔ ارسکائین، رنفریوشائر سے تعلق رکھنے والی کورٹنی نے بتایا کہ نامعلوم دھمکیوں کے باعث اسے اپنے بچوں سمیت گھر سے فرار ہونا پڑا، وہ ایک ہفتے بعد ہی گھر واپس آئی ہے۔

کورٹنی نےیہ بھی بتایا کہ اس واقعے کے بعد اس نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ کورٹنی نے کہا کہ وہ اس ویب سائٹ پر ایک فوٹو بھی اپ لوڈ کرنا نہیں چاہتی، اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے اس شخص کو بھی سکون مل جائے گا جس نے اس کا فوٹو رپورٹ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :