پاکستان میں آئی ٹی کی مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد

پیر 17 اگست 2015 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) ملک میں انٹرنیٹ شعبہ پر ٹیکس لگنے کی وجہ سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ پاکستان میں آئی ٹی کی مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کا استعمال دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے ۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے بجٹ مں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بالترتیب 14 فیصد اور 19.5 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل سیکٹر ریونیو کو جمع کرنے میں خاصی مدد کرتا ہے حکومت کو اس شعبہ میں ٹیکس کو کم کرنا چاہئے تھا جس سے صارفین سے زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا تھا حکومت کو آئی ٹی کے شعبہ کو بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی معاہدے کرنے اور ٹیرف کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :