نیب نے چیئرمین اوگرا کی مختلف کمپنیوں میں کرپشن سے کی گئی سرمایہ کاری کا ریکارڈ حاصل کر لیا

پیر 17 اگست 2015 15:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) نیب حکام نے چیئرمین اوگرا کی طرف سے کرپشن سے مختلف کمپنیوں میں کی گئی 6 کروڑ 21 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کا کھوج لگا لیا ہے اور ایک کروڑ 34 لاکھ روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرا دیئے ہیں ۔ نیب کو شہادت دیتے ہوئے کاشف عباسی نامی شخص نے چیئرمین اوگرا ان کی کمپنی میں 6 کروڑ 34 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس میں سے ایک کروڑ 34 لاکھ نیب کو ادا کر دیئے گئے ہیں باقی ادائیگی قسطوں میں ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نیب کو شہادت ریکارڈ کراتے ہوئے عمار نقوی نے کہا ہے کہ اس نے چیئرمین اوگرا کو 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے تاکہ لاہور میں سی این جی سٹیشن لگایا جا سکے۔ ملک نواز نامی شخص نے بیان دیا ہے کہ 90 لاکھ روپے سلیم نامی شخص نے 30 لاکھ روپے رشوت دے کر سی این جی سٹیشن کا لائسنس حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے چیئرمین کے قریبی رشتہ دار وسیم صادق نے بیان دیا ہے کہ اس نے توقیر صادق کو 30 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنے کی تصدیق کی ہے نیب نے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر کے ریفرنس اور ثبوت توقیر صادق کے خلاف احتساب عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں ۔