وزارت مذہبی امور نے زکوة کے 20 کروڑ 16 لاکھ سے سرمایہ کاری بانڈ خرید لئے ، مستحقین امداد کو ترس گئے

پیر 17 اگست 2015 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزرت مذہبی امور نے زکوة کے 20 کروڑ 16 لاکھ روپے کی رقم سے سرمایہ کاری بانڈ خرید لئے جس کی اعلی پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق سٹیٹ بنک ، نیشنل بنکوں اور دیگر ذرائع سے زکوة کٹوتی کر کے اربوں روپے وزارت مذہبی امور کو منتقل کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ زکوة کی رقم کو مستحقین میں تقسیم کر کے زکوة کی تقسیم اسلامی قوانین کے مطابق کی جاتی ہے تاہم وزارت کے کرپٹ افسران نے زکواہ کی رقم کو غریبوں میں تقسیم کرنے کی بجائے مختلف بنکوں میں سرمایہ کاری کی ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر اسلامی فعل قرار دیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ادارے نے زکواہ سے سرمایہ کاری کرنے کے انکشاف کے بعد اعلی پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے اور وزارت سے متعلقہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :