امریکہ کی شجاع خانزادہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

واقعہ افسوسناک ہے،فراموش نہیں کیا جاسکتا،پاکستانی حکومت اور عوام کے عزم کو سراہتے ہیں،امریکی سفارتخانہ

پیر 17 اگست 2015 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) امریکہ نے اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کی تحقیقات میں پاکستان کو تعاون کی پیش کش کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز امریکی سفارتخانے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں امریکہ نے وزیر داخلہ پنجاب کی رہائش گاہ پر خودکش حملے کی امریکہ شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،امریکہ نے کہا کہ اس سانحہ پر پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں، امریکہ نے کہا ہے کہ ،دہشت گرد پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ دشمن ہیں اگر سانحہ اٹک کی تحقیقات کرنے والی پاکستانی ایجنسیاں چا ہئیں تو امریکہ تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں،سفارتخانے کے ترجمان نے کرنل (ر) خانزاداہ کی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکی خدمات کی تعریف کی ہے اور ان سمیت اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے دہشت گردی کا واقعہ افسوس ناک ہے اور اسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا،پاکستانی عوام اور حکومت کے عزم کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :