اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں شکست ، پی ایچ ایف نے اعلی حکام کو کلین چٹ دیدی

پیر 17 اگست 2015 15:36

اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں شکست ، پی ایچ ایف نے اعلی حکام کو کلین ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے قومی ٹیم کی اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں ناکامی پر رپورٹ تیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے فنڈز کی کمی اور کھلاڑیوں کا صلاحیت کے مطابق نہ کھیلنا ہاکی میں ناکامی کی وجہ قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی ذرائع کے مطابق ملک میں ہاکی کا ڈومیسٹک ڈھانچہ ، فنڈز کی کمی اور کوالیفائنگ رائونڈ میں کھلاڑیوں کا صلاحیتوں کے مطابق نہ کھیلنا عبرتناک شکست کی وجہ بنا ۔

پی ایچ ایف سیکریٹری رانا مجاہد علی کے مطابق کمیٹی کل اپنی رپورٹ جمع کرائے گی جسے ایک روز بعد شائع کر دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں ناکامی کے بعد پی ایچ ایف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ ناکامی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں جبکہ اس کمیٹی کا سربراہ سابق اولمپئن محمد اخلاق کو بنایا گیا تھا ۔