سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی اپنے خلاف درج ایف آئی آر معطل کرانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
پیر 17 اگست 2015 15:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمدنے ایف آئی اے کی جانب سے اپنے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو معطل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔
(جاری ہے)
پیر کے روز سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد نے اپنے وکیل وسیم سجاد کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی آر میرے خلاف بدنیتی اور سازش پر مبنی ہے لہذا ایف آئی اے کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے ۔
درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کی نقول بھی جمع کروائی ہیں ۔ سابق چیئرمین چوہدری رشید کی تیسری مرتبہ بطور چیئرمین پیمرا کی بحالی کے عدالتی فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات کے تحت ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ واضح رہے کہ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے انسپکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی اور سیکرٹری اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.