لاہور : خاتون ٹی وی رپورٹر نے چاند نواب کی یاد تازہ کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 15:55

لاہور : خاتون ٹی وی رپورٹر نے چاند نواب کی یاد تازہ کر دی۔

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : چند برس قبل چاند نواب کے رپورٹنگ کے انداز کا لوگوں نے خوب مزہ لیا تھا اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اس درجہ شیئر کیا گیا کہ اڑتے اڑتے وہ ویڈیو کلپ بھارت بھی جا پہنچاجسے رواں سال فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں ری میک کیا گیا اور فلم بینوں سے خوب داد و تحسین سمیٹی گئی ٹھیک اسی سے ملتی جلتی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئی ہے .

جس میں ایک خاتون رپورٹر 14 اگست کے موقع پر رپورٹنگ کے دوران اپنے ارد گرد کے ماحول اور شور سے گھبرا کر تھپڑ لگانے تک کا کہہ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

وہاں موجود لوگوں میں سے کبھی کوئی سیٹی بجا دیتا ہے تو کبھی ٹریفک کا شور بڑھ جاتا ہے جس کے باعث ان کی رپورٹنگ میں خلل پیدا ہو جاتا ہے. خاتون رپورٹر نے کیا کہا آپ بھی سنئے.

متعلقہ عنوان :