پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 6ستمبر کو کراچی سے حیدرآباد تک نیشنل چمپئن شپ منعقد ہوگی

پیر 17 اگست 2015 16:05

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 6ستمبر کو کراچی سے حیدرآباد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے6ستمبر کو کراچی سے حیدر آباد تک نیشنل سائیکلنگ چمپئن شپ منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے ،سوئی سدرن گیس کمپنی کے تعاون سے ہونیوالی اس میگا ایونٹ میں چارو ں صوبوں،فاٹا ،اسلا آباد سمیت تمام محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی،جبکہ 7ستمبر کوبین الصوبائی مینز چمپئن شپ کراچی میں منعقد کی جائے گی۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے پشاور میں اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سائیکلنگ فیڈریشن نے ملک میں سائیکلنگ کوصحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اسے پاکستان کا مقبول کھیل کے طور پر متعارف کرانے کیلئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے ،جسکے تحت ملک کے مختلف شہروں میں قومی اور صوبائی سطح کے مردوخواتین کے مقابلے منعقد کرارہے ہیں،جبکہ ساتھ ہی انٹر نیشنل ایونٹ کیلئے بھی قومی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں بلکہ قومی کھلاڑیوں وکوچز کو بھی تربیت کیلئے بیرون ممالک بھیجوائے گئے ہیں ،جسکے باعث ملک میں سائیکلنگ کھیل کو فروغ ملاہے ۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ سائیکلنگ فیڈریشن نے روشنیوں کے شہر کراچی سے حیدرآباد تک نیشنل سائیکلنگ چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہے جسمیں چاروں صوبوں،فاٹا،اسلام آباد سمیت تمام الحاق شد ہ محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔اظہر علی شاہ نے کہاکہ سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بھی 7ستمبر کوبین الصوبائی مینز چمپئن شپ کراچی میں منعقد کی جائے گی ۔جسکے لئے تیاریاں شروع کرد ی ہیں۔

متعلقہ عنوان :