آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ،وائیلنٹ باکسنگ کلب نے جیت لیا

پیر 17 اگست 2015 16:05

آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ،وائیلنٹ باکسنگ کلب نے جیت لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن نے جشن آزادی کو جوش وجذبے کے کیساتھ منانے کیلئے آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ، ان مقابلوں میں وائیلنٹ باکسنگ کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی جبکہ پی ایف آئی کلب نے دوسری اور امجدباکسنگ کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی آئی سی ایم ایس کے چیئرمین اور صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ملک تجمل حیات خان تھے جبکہ انکے ہمراہ خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر فوزیہ صادقہ ، صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عطرت نذیر بھٹی اسحاق شنواری،انتظار خیل،عظمت نذیر اور راحت نذیر بھی موجود تھے ۔پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں پشاور کے مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے کثیر تعدادمیں حصہ لیا،جبکہ ان مقابلوں کے دیکھنے کیلئے بڑی تعدادمیں تماشائی بھی موجوتھے ۔

(جاری ہے)

آزادی کپ باکسنگ مقابلوں کے 36کلوگرام ویٹ میں ایزک نذیر نے گولڈمیڈل اور جمیل نے سلور میڈل اپنے نام کیا،39کے جی میں سمیر بشیر نے گولڈ اور خالد نے سلور میڈل جیتا،42کے جی میں ایڈن عنایت نے پہلی اور جمال نے دوسری پویشن جیت لی،44کے جی میں ضیاء عظمت پہلے اورعلی خان دوسرے نمبر پر رہے جبکہ 46کے جی ویٹ کے مقابلوں میں رامیش نے گولڈ اور ارشد نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک تجمل حیات اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر فوزیی صادقہ نے کھلاڑیو ں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔