آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ، سرحد اسپورٹس ،آزاد الیون ،ساجد ی محمڈن نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 17 اگست 2015 16:05

آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ، سرحد اسپورٹس ،آزاد الیون ،ساجد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) محمدی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3معروف ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں ۔کوارٹر فائنل کے لئے کھیلے گئے پہلے کوالیفائینگ راؤنڈ کے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے ایک سخت مقابلے کے بعد میزبان کلب محمدی اسپورٹس کو 3-1سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا کھیل کے دوران دونوں ٹیموں ے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں بلوچ محمڈن ملیر نے غنی الیون کو 3-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے عامر ،آصف اور یاسر نے گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں آزاد الیون نے رحمن کلب کو 2-1سے شکست دیدی ۔چوتھے میچ میں ساجدی محمڈن نے بلوچ یوتھ گارڈن کو 4-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کے اسٹرائیکر کھلاڑی فرید نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نصیر عمر ،انیس اختر ،خالد ممتاز جمی ،لطیف سنیئر اور شاہد پرویز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔