آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8میچوں کا فیصلہ
پیر 17 اگست 2015 16:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتما م جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں الشہباز کورنگی نے کورنگی ریڈ کو 1-0سے شکست دیدی ،منظور با با نے فیصلہ کن گول اسکور کیا ۔دوسرے میچ میں مکران اسپورٹس نے جانباز اسپورٹس لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 3-1 سے ہرادیا ۔
تیسرے میچ میں تنظیم اسپورٹس گذری نے کھیل میں بر ابری کے بعد ملیر اسٹار کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیدی ۔(جاری ہے)
چوتھے میچ میں گل بلوچ ملیر نے نورانی اسٹار کو 4-3سے مات دیدی ۔پانچویں میچ میں ڈرگ روڈ یونین نے مد مقابل جانباز اسپورٹس سلطان آباد کو 4-3سے شکست دیدی ،چھٹے میچ میں ساحل محمڈ ن نے جھولے لعل کلب کو 1-0سے ٹھکانے لگا دیا ۔ساتویں میں ملیر شاہین نے عمدہ کھیل کی بدولت چنیسر بلو کو 4-1سے شکست دیدی۔
اٹھویں میچ میں ہزارہ محمڈن نے شاہین افغان کو 4-2سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد شفیع ،سعید عالم ،عبدالغنی کے پی ٹی اور شکیل راجر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.