سنگار پور میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تقریب پرچم کشائی

پیر 17 اگست 2015 16:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء ) پاکستان کی 69ویں یوم آزادی کے موقع پر سنگا پور میں تقریب منعقد ہوئی جو پورے جوش و خروش ،قومی جذبے اور ولولے سے منائی گئی ۔پاکستانی کمیونٹی اور سنگا پور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کے اہل خانہ اور عملے نے اس تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

سنگا پور میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر تنویر اختر خاصخیلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے یوم آزادی اور اس کی تخلیق پر روشنی ڈالی ۔ہائی کمشنر نے اس موقع پر اپنی تقریر میں پاکستان کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی پر بھی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے خاص طور پر پاکستانی افواج کے ضرب عضب میں نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا ۔

ہائی کمشنر نے حکومت کی خارجہ پالیسی میں کامیابیوں کے حصول کو سراہااو رعوامی جمہوریہ سنگا پور کیساتھ اپنے خصوصی تعلقات کا ذکر بھی کیا۔اپنی تقریر میں پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان میں معیشت کی ترقی کو خصوصی طور پر بیان کیا اور سنگا پور کے سرمایہ کاروں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ہائی کمشنر نے سنگا پور میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کی پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستانی کمیونٹی نے کمشنر کو اپنے پورے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور سنگا پور کے دو طرفہ باہمی تعلقات کو مضبوط کریں گے۔

متعلقہ عنوان :