عمر قید کے 10 سال جیل سے باہر ،چینی حکومت جانتے بوجھتے بے بس

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 17 اگست 2015 16:29

عمر قید کے 10 سال جیل سے باہر ،چینی  حکومت جانتے بوجھتے بے بس

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست2015ء) ایک عورت نے، جسے عمر قید کی سزا ہوئی تھی ، اپنی قید کی مدت میں سے 10 سال جیل سے باہر ٹھاٹ سے گذارے۔ حکومت جانتے بوجھتے کچھ نہ کرسکی۔ عورت 10 سال میں 13 دفعہ حاملہ ہو کر پروبیشن پر باہر رہی ۔ مذکورہ عورت ، جس کا نام زینگ بتایا جا رہا ہے،چین کے خودمختیار علاقے جن زیان کی جیل میں کرپشن کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی ہے۔

(جاری ہے)

عورت کو 2005 میں کرپشن کے جرم میں عمر قید کی سزا ہوئی مگر جیسے ہی وہ حاملہ ہوئی، عدالت نے اسے پروبیشن پر چھوڑ دیا۔ اس کے بعد اس نے اسی وجہ کو اپنی رہائی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ حال ہی میں میونسپل بیورو آف جسٹس نے اسے دوبارہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔ 39 سالہ زینگ کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک 14 بار حاملہ ہو چکی ہے، ایک دفعہ تشخیص غلط نکل اور 13 دفعہ درست۔ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ اس عورت نے کسی بچے کو جنم بھی دیا ہے یا انہیں۔

متعلقہ عنوان :