راولپنڈی : سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اگست 2015 17:04

راولپنڈی : سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فضائی کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب راجگال سیکٹر میں کی گئی. آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں دو خود کش بمبار بھی شامل تھے جنہں تیار کر کے ٹارگٹ پر بھیجا جانا تھا جبکہ فضائی کارروائی میں گولہ بارود کے ذخیرے بھی تباہ کیے گئے.