آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8 میچوں کے فیصلے ہو گئے

پیر 17 اگست 2015 17:23

آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8 میچوں کے فیصلے ہو ..

کراچی ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40 سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں الشہباز کورنگی نے کورنگی ریڈ کو 1-0 سے شکست دے دی۔ منظور بابا نے فیصلہ کن گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں مکران سپورٹس نے جانباز سپورٹس لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 3-1 سے ہرا دیا۔

تیسرے میچ میں تنظیم سپورٹس گذری نے کھیل میں برابری کے بعد ملیر سٹار کو پنالٹی ککس پر 3-2 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

چوتھے میچ میں گل بلوچ ملیر نے نورانی سٹار کو 4-3 سے مات دے دی۔ پانچویں میچ میں ڈرگ روڈ یونین نے مدمقابل جانباز سپورٹس سلطان آباد کو 4-3 سے شکست دے دی۔ چھٹے میچ میں ساحل محمڈن نے جھولے لعل کلب کو 1-0 سے ٹھکانے لگا دیا۔ ساتویں میں ملیر شاہین نے عمدہ کھیل کی بدولت چنیسر بلو کو 4-1 سے شکست دے دی۔

آٹھویں میچ میں ہزارہ محمڈن نے شاہین افغان کو 4-2 سے زیر کر کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد شفیع، سعید عالم، عبدالغنی کے پی ٹی اور شکیل راجر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوآرڈینٹر شیر افضل تھے۔

متعلقہ عنوان :