سیف گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع
پیر 17 اگست 2015 17:28
اسلام آباد ۔17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام سیف گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 18 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے اور انہیں 3 کوچز محمد جاوید، شہزاد احمد اور ناجیہ خان جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔
کیمپ میں جن کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ان میں خواتین کھلاڑیوں میں آسیہ بتول، ماہنور ملک، سمیعہ احمد، عینی اور ماہم آفتاب شامل ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں 13 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے ان میں عادل شاہ، سید آفتاب علی، شاہد، مرتضیٰ، عامر اور سجاد سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو 2 سیشن میں تربیت دی جا رہی ہے پہلا سیشن صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے سات بجے تک جبکہ دوسراسیشن شام 5 سے ساڑھے سات تک کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔
صدر نے کہا کہ فیڈریشن کراچی میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ڈی جی رینجر تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو حتمی تربیتی کیمپ کیلئے شارٹ کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں 33 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے 18 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر د ی ہے جبکہ باقی 15 کھلاڑی بھی جلد کیمپ کو جوائن کر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ آئندہ سال جنوری تک جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.