ایشز سیریز:انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہوگا

انگلینڈ کو کینگروز کے خلاف 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل

پیر 17 اگست 2015 17:33

ایشز سیریز:انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 اگست ..

لندن ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) انگلینڈ اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 20 اگست سے اوول، لندن میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم انگلینڈ کو ایشز سیریز میں کینگروز کے خلاف 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے آسٹریلیا سے پہلا ٹیسٹ 169 رنز سے جیتا، دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے کم بیک کیا اور 405 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تاہم اگلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم نے کینگروزکو نہ صرف چاروں شانے چت کر دیا بلکہ ایشز سیریز بھی 3-1 سے اپنے نام کرلی، انگلینڈ نے تیسرا ٹیسٹ 8 وکٹوں جبکہ چوتھا ٹیسٹ اننگز اور 78 رنز سے جیت کر ایشز اپنے قبضے میں کر لی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :