سٹیون سمتھ کو ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 48 رنز درکار

پیر 17 اگست 2015 17:33

سٹیون سمتھ کو ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 48 رنز درکار

لندن۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) آسٹریلوی ٹیم کے مستند بلے باز سٹیون سمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 48 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سمتھ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

سمتھ نے 2010ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے 32 میچز کھیل کر 2952 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں تین ہزار رنز کے ہندسے تک پہنچنے کیلئے مزید 48 رنز کی ضرورت ہے۔ سمتھ نے اب تک 10 سنچریاں اور بارہ نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔