اٹک خودکش حملہ ’ امریکا نے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کےلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کر دی

پیر 17 اگست 2015 17:34

اٹک خودکش حملہ ’ امریکا نے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کےلئے پاکستان کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست2015ء)امریکہ نے اٹک میں ہونے والے خود کش حملوں کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے کےلئے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق امریکہ نے وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کے عزم کی حمایت کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی عوام پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ امریکہ خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ اس قسم کی بزدلانہ کارروائی ناقابل برداشت ہے۔ اگر حکومت پاکستان تحقیقات کےلئے مدد مانگتی ہے تو امریکہ تیار ہے۔