انٹربینک میں تین ماہ بعد ڈالر پھر 102 روپے کا ہوگیا

غیرملکی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور روپے کی قیمت میں کمی ہورہی ہے

پیر 17 اگست 2015 18:03

انٹربینک میں تین ماہ بعد ڈالر پھر 102 روپے کا ہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) انٹر بینک میں 3 ماہ بعد ڈالر پھر 102 روپے کا ہوگیا۔ ڈیلرز کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث ڈالرکی طلب بڑھنے سے روپیہ کمزور پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر 102 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 103 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے بیرونی ادائیگوں کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ `

متعلقہ عنوان :