سنگار پور میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تقریب پرچم کشائی
پیر 17 اگست 2015 18:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان کی 69ویں یوم آزادی کے موقع پر بروز جمعہ 14اگست 2015ء کوسنگا پور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جو پورے جوش و خروش ،قومی جذبے اور ولولے سے منائی گئی ۔پاکستانی کمیونٹی اور سنگا پور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کے اہل خانہ اور عملے نے اس تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
سنگا پور میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر جناب تنویر اختر خاصخیلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے یوم آزادی اور اس کی تخلیق پر روشنی ڈالی ۔ہائی کمشنر نے اس موقع پر اپنی تقریر میں پاکستان کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی پر بھی روشنی ڈالی۔(جاری ہے)
انہوں نے خاص طور پر پاکستانی افواج کے ضرب عضب میں نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا ۔
ہائی کمشنر نے حکومت کی خارجہ پالیسی میں کامیابیوں کے حصول کو سراہااو رعوامی جمہوریہ سنگا پور کیساتھ اپنے خصوصی تعلقات کا ذکر بھی کیا۔اپنی تقریر میں پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان میں معیشت کی ترقی کو خصوصی طور پر بیان کیا اور سنگا پور کے سرمایہ کاروں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ہائی کمشنر نے سنگا پور میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کی پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستانی کمیونٹی نے کمشنر کو اپنے پورے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور سنگا پور کے دو طرفہ باہمی تعلقات کو مضبوط کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خواہش ہے سپریم کورٹ مکمل ہوجائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
فیض آباد دھرنا کمیشن، احسن اقبال کے بیان میں نیا انکشاف سامنے آگیا
-
بھارتی انتخابات: نوجوان کیا سوچ رہے ہیں؟
-
یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
تحریک انصاف نے ججز کی کھلی ہراسگی کا ذمہ دار چیف جسٹس آف پاکستان کو قرار دے دیا
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
لندن میں نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ پر خاتون پر تھوکنے کی فرد جرم عائد
-
مذموم کوشش کے بعد پی ٹی آئی کا سعودی عرب مخالف بیان سے لاتعلقی مضحکہ خیز ہے،بیرسٹر عقیل
-
پاکستان میں ایکس کی بندش پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بیان سامنے آگیا
-
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
-
دبئی میں بارشیں، 50 سے زائد پاکستانی کویت ایئر پورٹ پر پھنس گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.