ملکی ترقی میں محنت کشوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ، چوہدری محمد یسیٰن

اداروں کے مضبوط ہونے سے ملک ترقی اور خوشحالی کی منازل تیزی سے طے کرتے ہیں

پیر 17 اگست 2015 18:36

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)ایف سکس فور مینٹی نینس انکوائری سٹاف کی جانب سے استقبالیہ تقریب قائدین سی ڈی اے مزدور یونین کے اعزاز میں منعقد ہوئی ،تقریب میں جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،زاہدبھٹی ،شیخ مہتاب ،شفیق کھوکھر ،چوہدری الیاس ،اشتیاق مسیح ،چوہدری چن زیب ،عادل ،عابد ،چوہدری رحمان ،شہزادہ اعوان اور محمد طاہر سمیت ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اﷲ تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد ملک عطا کیا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس ملک کی قدر کرتے ہوئے بطور محنت کش ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ قوموں کی ترقی میں محنت کشوں کا کردار اہم ہوتا ہے اور اداروں کے مضبوط ہونے سے ملک ترقی اور خوشحالی کی منازل تیزی سے طے کرتے ہیں ،سی ڈی اے مزدور یونین جمہوریت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ ہم نے جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ،ہماراجینا مرنا اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہے اور ہماری خواہش ہے کہ اس ملک میں بسنے والا ہر مزدور ،محنت کش اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر سے بہتر بنائے یہی وجہ ہے جہاں تک ممکن ہو سکا سی ڈی اے ملازمین کو بہتر سے بہتر مراعات دلوانے میں سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا ،اب آپ لوگوں کا بھی فرض ہے کہ آپ اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کو بھی نبھائیں اور اس ادارے اور ملک کی بہتری کے لیے دن رات محنت و لگن سے کام کریں ،میں چیئرمین سی ڈی اے محمد معروف افضل ،ممبر ایڈمن عامرعلی احمد و بور ڈممبران اور تمام سی ڈی اے انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنھوں نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین سے بھرپور تعاون کیا ،سی ڈی اے مزدور یونین ملک کی بہتری، محکمے کی بقاء اور محنت کشوں کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔