تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں بم دھماکہ، 12 افراد ہلاک

muhammad ali محمد علی پیر 17 اگست 2015 19:02

تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں بم دھماکہ، 12 افراد ہلاک
بنکاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک کے وسطی علاقے میں مزار کے قریب دھماکے کے باعث 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکہ بنکاک کے ضلع چڈلوم میں فائیوسٹار ہوٹل کے قریب معروف مزار کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں مزار کے اردگرد لوگ نشانہ بنے۔ حادثے کے بعد مین شاہراہ پر کھڑی موٹرسائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ سے زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں ۔ابتدائی طور پر اس دھماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔