نئے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا پروٹوکول لینے سے انکار،بطور جج ملنے والی گاڑی اور سیکیورٹی ہی استعمال کرونگا، چیف جسٹس

پیر 17 اگست 2015 19:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے پروٹوکول لینے سے انکار کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ وہ بطور جج ملنے والی گاڑی اور سیکیورٹی ہی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالتے ہوئے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا ہے اور انہوں نے سیکیورٹی کیلئے ملنے والی بلٹ پروف گاڑی اور وی وی آئی پی پروٹوکول اسکواڈ بھی واپس کر دیا ہے۔ چیف جسٹس نے واضع کیا ہے کہ وہ صرف بطور جج ملنے والی گاڑی اور سیکیورٹی ہی استعمال کریں گے۔انہوں نے کہاکہ میری کسی سے کوئی دشمنی ہے اور نہ مجھے کسی سے کوئی خطرہ ہے ۔ اپنے استعمال کے لئے صرف سرکاری گاڑی رکھوں گا

متعلقہ عنوان :