سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا قصور میں بچوں کے ساتھ بد فعلی اورجیکب آباد میں غیرت کے نام پرشوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل پر تشویش کا اظہار
واقعہ قصورپولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور شرمناک فعل ہے ، اس سے پاکستان کی ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھی بدنامی ہوئی والدین اور معصوم بچوں کے مستقبل کو تاریک بنایا گیا ،گھناؤنے فعل کے ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرت ناک سزا دینے کیلئے پولیس ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ، شرم ناک معاملے کے مقدمے کی سماعت اور تفتیش کی پیش رفت سے باقاعدہ آگاہ رکھا جائے، کمیٹی کی ہدایت
پیر 17 اگست 2015 19:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا ضلع قصور میں بچوں کے ساتھ بد فعلی ،کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال لاپتہ والدین بچوں کی ولدیت ،جیکب آباد میں عزت کے نام پرشوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کمیٹی کی طرف سے چھ سال تک قصور کے گاؤں میں بچوں کیساتھ ہونیوالی بدفعلی پر پولیس کی نا اہلی کو سوالیہ نشان قرار دیا ۔
کمیٹی نے اس گھناؤنے فعل کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھی بدنامی ہوئی ۔والدین اور معصوم بچوں کے مستقبل کو تاریک بنایا گیا گھناؤنے فعل کے ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرت ناک سزا دیتے کیلئے پولیس ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور ہدایت دی کہ شرم ناک معاملے کی سنگینی کی وجہ سے مقدمے کی سماعت اور تفتیش کی پیش رفت سے بھی کمیٹی کو باقاعدہ آگاہ رکھا جائے اور اس رائے کا اظہار کیا کہ اتنے عرصے سے یہ گھناؤنے واقعات ہو رہے تھے پولیس کیا کر رہی تھی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.