پاکستان کی خوبصورتی نے آسٹریلوی خاتون سیاح کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 17 اگست 2015 20:29

پاکستان کی خوبصورتی نے آسٹریلوی خاتون سیاح کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) پاکستان کی خوبصورتی نے ایک آسٹریلوی خاتون سیاح کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوفی اسمائلز کے نام سے ٹریول بلاگنگ کی دنیا میں مشہور آسٹریلوی خاتون سیاح صوفی ساوٗتھ ہال ان دنوں دنیا کے مختلف ممالک کے اپنے 12 ماہ کےطویل سفر پرہیں۔ صوفی رواں ماں اگست کی پہلی تاریخ کو پاکستان آئی تھیں۔

لاہور اور اسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد صوفی شاہراہ قراقرم کے ذریعے چین کی جانب روانہ ہوگئی تھیں۔صوفی کا خیال تھا کہ پاکستان نوواردوں کے لئے ایک مشکل ملک ثابت ہوسکتا ہے تاہم ان کے اس سفر میں موٹر سائیکلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مہمان نواز ممبران نے ان کا ساتھ دیا اور ان کی ایسی مہمان نوازی کی کہ صوفی پاکستان اور پاکستانیوں کی مداح ہوکر رہ گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئےصوفی کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں جہاں بھی گئی ہیں پاکستان ان میں سب سے زیادہ مہمان نواز اور دوستانہ مزاج رکھنے والا ملک ہے۔ناصرف یہ کہ یہاں کے لوگ انتہائی عمدہ مزاج کے حامل ہیں بلکہ یہ دنیا کے حسین ترین ممالک میں سے ایک ہے۔صوفی کا کہنا ہے قراقرم ہائی وے پر سفر کرنا ان کیلئے ایک دلفریب اورمحسور کردینے والا تجربہ تھا جسے وہ زندگی بھر فراموش نہیں کر پائیں گی۔ وہ پاکستان دوبارہ ضرور آئیں گی اور ان سب افراد سے دوبارہ ملیں گی جنہوں نے ان کی مہمان نوازی سے ان کا دل جیت لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :