وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ٗ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ
دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے ٗآپریشن ضرب عضب کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ٗنواز شریف وزیراعظم نے کابینہ ممبران کوغیرذمہ دارانہ بیانات دینے سے روک دیا
پیر 17 اگست 2015 20:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے ٗآپریشن ضرب عضب کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گاپیر کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی امورسرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی وسیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا، اجلاس میں سانحہ اٹک پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیجائیں گے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام سے متعلق مشاہد اﷲ خان کے انٹرویو سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیاجس کے بعد وزیراعظم نے کابینہ ممبران کوغیرذمہ دارانہ بیانات دینے سے روک دیا۔ قبل ازیں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی، اس موقع پر سانحہ اٹک پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیاان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گاپاکستان کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنے والے پاکستان کے ہیرو ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.