ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے استعفے منظور کرنے کے لئے سپرییم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

پیر 17 اگست 2015 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے استعفے منظور کرنے کے لئے سپرییم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیراعظم نوازشریف، خورشید شاہ اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سمیت 97 افراد کو فریق بنایاگیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے تمام اراکین نے خود اپنے استعفے اسپیکر قومی و سندھ اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو پیش کئے۔

استعفے دینے کے بعد انہیں منظور کرنے یا نہ کرنے کا عمل نہیں ہوتااس لئے عدالت عظمیٰ سے استدعا کہ ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو منتخب ایوانوں کے اجلاس میں جانے سے روکا جائے کیونکہ اب وہ منتخب اراکین نہیں رہے اور خالی نشستوں پر آئین کے مطابق دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان قومی و سندھ اسمبلی اور سینیٹرز نے گزشتہ ہفتے خود اپنے استعفے جمع کرائے تھے۔

متعلقہ عنوان :