بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی،لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزی، 3 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج
بھارتی حکومت ان واقعات کی تحقیقات کرا کے تنائج سے پاکستان کو آگاہ کرے، ایل او سی پر تعینات فوجیوں کو سیز فائر کی مکمل پابندی کی ہدایات جاری کی جائیں، پاکستان کا مطالبہ دو ماہ کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی 70 مرتبہ خلاف ورزی کی جا چکی ہیں،دفتر خارجہ
پیر 17 اگست 2015 20:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان واقعات کی تحقیقات کرا کے تنائج سے پاکستان کو آگاہ کرے ۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاء و سارک) کی طرف سے پیر کو دفتر خارجہ طلب کی گیا اور 15 اور 16 اگست کو بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر میں سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں 3 شہری شہید ہو گئے تھے جن میں 55 سالہ شفیع خان 56 سالہ شپل خان اور سارہ خاتون زوجہ محمد اشرف شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.