بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عازمین کیلئے خصوصی کاؤنٹر نہ ہونے اور سول ایوی ایشن کے نامناسب انتظامات ، عازمین کو مشکلات کا سامنا

پیر 17 اگست 2015 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عازمین کیلئے خصوصی کاؤنٹر نہ ہونے اور سول ایوی ایشن کے نامناسب انتظامات کے باعث عازمین کو مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حج کیلئے جانے والے عازمین کیلئے کوئی خصوصی کاؤنٹر نہیں بنایا گیا جہاں عازمین کی راہنمائی کی جاسکی اور سول ایوی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات بھی ناقص اورناکافی ہیں جس کے باعث حاجیوں کو شدید مشکلات حاجیوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ باہر سے آنے والے عازمین کی گاڑیاں بھی باہر روک لی گئی ہیں۔